سو قتل کرنے کے باوجود معافی اللہ اکبر کبیرہ

اے میرے بھائیو اور بہنو ذرا غور تو کرو میرا رب کتنا غفور الرحیم ہے : کبھی آؤ تو صحیح سچے دل سے توبہ کے لئے ، دیکھنا کہیں دیر نہ هو جائے ابھی وقت ہے اور اگلے سانس میں شاید وقت نہ ملے حضرت ابو سعید سعد بن مالک بن سنان خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم سے پہلے لوگوں میں ایک آدمی تھا، جس نے ننانوے قتل کیے تھے، پس اس نے زمین پر موجود سب سے بڑے عالم کے بارے میں دریافت کیا تو اسے ایک راہب (پادری) کے بارے میں بتایا گیا، پس وہ اس کے پاس آیا اور بتایا کہ اس (میں ) نے ننانوے آدمی قتل کیے ہیں ، کیا اس کی توبہ قبول ہوسکتی ہے؟ اس (راہب) نے کہا: "نہیں "، پس اس نے اسے بھی قتل کردیا اور اس طرح اس نے سو آدمیوں کے قتل کی تعداد کو مکمل کیا۔ اس نے پھر کسی بڑے عالم کے بارے میں دریافت کیا تو اسے ایک عالم کے بارے میں بتایا گیا، وہ اس کے پاس گیا اور اسے بتایا کہ اس نے سو آدمی قتل کیے ہیں ، کیا اس کی توبہ قبول ہو سکتی ہے؟ اس (عالم) نے کہا: ہاں ! اور کون ہے جو اس کے اور اس کی توبہ کے درمیان حائل ہو؟ ایسے کرو تم فلاں جگہ چلے جاؤ کیونکہ وہاں کے لوگ خالص اللہ تعال...